ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / محبوبہ مفتی نے کشمیریوں کے ساتھ رواداری کی وکالت کی

محبوبہ مفتی نے کشمیریوں کے ساتھ رواداری کی وکالت کی

Thu, 21 Mar 2019 22:30:19  SO Admin   S.O. News Service

سری نگر:21 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اونتی پورہ کے جواں سال اسکول پرنسپل کی حراستی ہلاکت کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹوں جن کے مطابق مہلوک نوجوان کو دوران حراست شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، پراپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کو مزید زخم دینے کے بجائے مرہم کی ضرورت ہے۔انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا 'زخموں پر مرہم کے بجائے کشمیریوں کو جسمانی اور روحانی طور زخم دینے کا یہ نہ تھمنے والا سلسلہ ہماری مصیبتوں اور مشکلات سے بھری داستان کا ایک نہ جھٹلائے جانے والا سیاہ باب ہے۔کشمیریوں کو مزید زخم دینے کے بجائے مرہم کی ضرورت ہے تب ہی ایک خوشحال اور پْر امن کشمیر ممکن ہے۔


Share: